اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان نے غیرملکی طاقت کے دباﺅ کے نتیجے میں بھارت کے ساتھ ملحق سرحد پر فوجیں تو کم نہیں کیں لیکن ایٹمی میزائل ٹیسٹ کم کر دیئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت نے اپنے میزائلوں ٹیسٹوں میں اضافہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نئے سال 2010ءمیں فروری کے مہینے میں اگنی تھری کا ٹیسٹ کر چکا ہے۔ یہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والا بین البراعظمی میزائل ہے جبکہ پاکستان نے ابھی تک کوئی ٹیسٹ نہیں کیا۔ پاکستان نے مئی 2009ءمیں ایک میزائل ٹیسٹ کیا۔ یہ فضا سے فضا میں مار کرنے والا بابر میزائل ہے اور اس پر ایٹمی وار ہیڈ نہیں لگتا۔ اس کے مقابلے میں بھارت نے 6 مارچ اور 9 مارچ کو براہموس ٹیسٹ کئے۔ یہ بھی بین البراعظمی میزائل ہیں۔ 24 نومبر کو میزائل شیلڈ کے ٹیسٹ کئے جو ناکام رہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38