لاہور (سپورٹس رپورٹر) عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 28 فروری سے نئی دہلی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچز کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا وارم اپ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پریکٹس میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کی طرف سے پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں کینیڈا کی طرف سے روب شارٹ نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ میچ کا اختتام بھی اسی سکور پر ہوا۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ آج جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024