لاہور (وقائع نگار) نواز شریف اور شہباز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد کی صورتحال پر محب وطن افراد بالخصوص خواتین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ نوائے وقت کے دفتر میں متعدد خواتین نے فون کر کے کہا کہ آخر اس قوم کو کب چین نصیب ہو گا اور وہ لمحات کب آئیں گے کہ وہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کو بتائیں کہ پاکستان میں آجکل سکون ہے اور قوم کی لوڈ شیڈنگ سے جان چھوٹ گئی ہے۔ حکمران صحیح سمت پر چل رہے ہیں۔ متعدد افراد نے روتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو جمہوریت نہیں بلکہ یہودیوں اور امریکہ کی پالیسیاں ہی راس آتی ہیں اور نہ جانے ایسے حکمرانوں سے قوم کو کب نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت اور ن کے سربراہ روشن خیالی کے نام پر آٹھ سال گزار گئے ان کے بعد آنے والوں نے اتحاد کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38