پاکستان کی مسلح افواج ہرطرح کے مذموم عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہرطرح کے مذموم عزائم سے بخوبی آگاہ اور ان سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
وہ ہفتے کے روز پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 114 ویں MIDSHIPMEN پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے ۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہےاور وہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ۔تاہم انہوں نے واضح کیاکہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔
ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہاکہ جدید اسلحے سے لیس پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی پانیوں میں موجود اورچوکس ہے ۔
پریڈ میں ایک سو بیس پاکستانی اور باسٹھ دوست ملکوں کے افسروں نے حصہ لیا