روس کے ایک تاریخ داں جنہوں نے اپنی ایک شاگرد اور ساتھی کو سینٹ پیٹر برگز میں گولی مار کر ہلاک کرنے اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا ان کو ساڑھے بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔اولیگا سوکولوف جن کی عمر 63 برس کی ہے اور جو نپیولین کی جنگی مہمات کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں انھوں نے 24 سالہ انستاسیا یشچنکو کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔اس سال نومبر میں وہ نشے میں دھت ایک دریا میں پائے گئے تھے جب کہ ان کے پشتی بیگ میں ایک لڑکی کا کٹا ہوا بازو ملا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکنوں کی طرف سے کہا گیا کہ قتل کی یہ واردات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں خواتین پرگھریلو تشدد اور ان کی حراساں کیے جانے والے واقعات کو کس طرح نظر انداز کیا جاتا ہے۔آن لائن پر ایک درخواست جس پر ساڑھے سات ہزار سے زیادہ لوگ دستخط کر چکے ہیں اس میں سینٹ پیٹرز سٹیٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوکولوف کے خلاف اس وادرات سے قبل ملنے والی تمام شکایت کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔سوکولوف کو یونیورسٹی سے اب برطرف کر دیا گیا ہے اور فرانس میں ایک تدریسی عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔عدالت میں اپنا اعترافی بیان درج کراتے ہوئے سوکولوف نے وہ ساری تفصیل بیان کی کہ کسی طرح انھوں نے پہلے یشچنکو کو تین گولیاں مار کے ہلاک کیا اور پھر ایک چھری اور آری سے ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ ان کے پشتی بیگ سے ایک سٹن پستول بھی برآمد ہوا۔پولیس نے سوکولوف کے فلیٹ کے پاس سے گزرنے والے دریا میں سے مقتولہ کی لاش کے کچھ اور حصے برآمد کیے تھے۔کہا جاتا ہے کہ لاش کو ٹھکانے لگانے کے بعد سوکولوف نپولین کا حلیہ بنا کر سر عام اپنی زندگی بھی ختم کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38