سندھ حکومت نے صوبے میں مزید 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق جیل اصلاحات کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی محتسب کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، سینئر ایڈوائیز محتسب، آئی جی جیل سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کو ضلع ملیر کے 100 اور ویسٹ کے لیے 200 ایکڑ زمین کے لیے سمری بنانے کی ہدایت کی گئی، سندھ کے شہر ٹھٹھہ، نواب شاہ، قمبر شہداد، کندھ کوٹ، مٹھی، ملیر اور ضلعی ویسٹ میں نئی جیلیں بنائی جائیں گی، صوبے کے جیلوں میں نئے آنے والے قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے۔آئی جی جیل نصرت حسین منگن نے اجلاس میں کہا کہ کراچی، لاڑکانہ اور شکارپور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں اس وقت صوبے کی جیلوں کی گنجائش 13038 جبکہ 17239 قیدی ہیں، صوبے کی جیلوں میں 6886 قیدیوں کو پرائمری سے لے کر ماسٹرز تک کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔وفاقی محتسب طاہر شہباز نے کہا کہ اس وقت تک جیل اصلاحات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں 4 رپورٹس جمع کروائی ہیں، جنوری کے پہلے ہفتے میں بھی رپورٹ جمع کروائی جائے گی، سندھ حکومت نے جیل اصلاحات کے حوالے سے بہترین کام کیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024