وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت میں ہو کر رہا ہے جو جرمنی میں ہٹلر نے کیا تھا۔
جہلم کی تحصیل پنڈ دادن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے 80 لاکھ کشمیریوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کروایا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر جو ہو رہا ہے وہ ایسے ہی نہیں ہو رہا، مودی آزاد کشمیر میں واردات کرے گا لیکن پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مودی کے خلاف آج بھارت بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، بھارت کےلوگ اس ظلم کو ختم کریں گے۔