عدالت نے ابرار الحق کو بہ طور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا

عدالت نے ابرار الحق کو بہ طور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کی بہ طور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی درست قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلوکار ابرارالحق کی بہ طور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ان کی تعیناتی درست قرار دے دی اور تعیناتی کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا۔
درخواست پر فیصلہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر سعید الہی کی درخواست مسترد کر دی۔ قبل ازیں، معروف گلوکار ابرارالحق کی بہ طور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی کے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔