سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اپنا پہلا دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان نے آگاہ کیا کہ سعودی وزیر خارجہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا ہو گا.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024