سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنا جرم ہے جس پر 5 سے 10 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا ۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ’کسی بھی گاڑی کا مالک دوسری گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال نہیں کرسکتا۔ ایسا کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو 5 سے 10 ہزار ریال تک جرمانہ کرنا ہو گا۔’خلاف ورزی پر پانچ ہزا رریال سے 10 ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے جبکہ صحیح نمبر پلیٹ لگانے تک گاڑی کو محکمے اپنی تحویل میں رکھے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38