عالمی مبلغ علامہ محمد طیب ہزاروی نے کہا ہے کہ قرآن وہ کتاب ہے جو اﷲ تعالیٰ کی زبان اور خدائے پاک کی کہی ہوئی نعت ہے، قرآن میں اﷲ نے جہاں ہمیں زندگی بسر کرنے کا راستہ بتاےا وہاں نبی آخرالزمان کی مدح سرائی بھی کی، قرآن ہی ہماری فلاح اور نجات کا ذریعہ ہے اور اس سے دوری ےقیناً بربادی ہے، اپنی آنے والی نسلوں کو قرآن سے محبت اور اس کو سمجھنا سکھائیں، قرآن سننا، سنانا اور سمجھناجتنا افضل ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ وہ گذشتہ روز معروف عالم دین علامہ محمد بخش ہزاروی کی زیرصدارت جامعہ محمدیہ کنزالایمان میں منعقدہ محفل حسن قرات کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر محفل میں معروف قراءالشیخ ایران کے حامد علی زادہ اور مصر کے الشیخ طہٰ عزت ابراہیم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکاءمحفل کو خوبصورت انداز میں قرآن سنایا جبکہ محفل میں مقامی و غیر مقامی عماءو مشائخ، قاری، نعت خوان، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر شرکاءکےلئے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024