فلپائن میں طوفانی بارشوں اور طوفان ”فانفون “ کے باعث کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان ”فانفون “ سے وسطی فلپائن کے 38 دیہاتوں میں 2400 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ طوفان کے باعث سولہ ہزار سمندری ٹریولز 1400 لنگ کارگوز اور 41 کشتیاں پھنس گئی ہیں ۔ بڑی تعداد میں گھر بہہ جانے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024