وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام دفاع وطن کے لیے مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام دفاع وطن کے لیے مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی، سفاکی ہے، متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم کے پرخلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں۔ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کو ظاہر کرتا ہے۔متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پرخلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر رہنے والوں کے لیے پیکج ان خاندانوں کی فلاح و بہبود میں معاون ہوگا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر مقیم 33 ہزار 498 خاندانوں کی ہرشادی شدہ خاتون کو ہرسہ ماہی میں 5 ہزار روپیبھی دیے جائیں گے،جبکہ رقم کی ادائیگی 4 سہ ماہی تک جاری رہے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024