پاکستانی بلے باز حارث سہیل فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، حارث تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو انجری کے باعث پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں، اس سے قبل فاسٹ باﺅلر محمد عباس اور آل راﺅنڈر شاداب خان بھی انجری مسائل کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث سہیل نے گھٹنے میں تکلیف کی شکایت کی ہے جس کی وجہ سے انہیں پہلے ٹیسٹ سے آرام کا موقع دیا گیا ہے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے، حارث کی جگہ شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں موقع دیا گیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024