چین کو دفاعی صلاحیت کے حوالے سے امریکہ کے ہم پلہ ہونے کیلئے ابھی کئی سال درکار ہےں: واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین کی فوجی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے اسے دفاعی لحاظ سے امریکہ جیسی سپر پاور کے ہم پلہ ہونے کیلئے کئی سال درکار ہےں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیت کے پیش نظر دفاعی میدان میں تبدیلیاں لارہا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق چین کو ابھی ایک بحری بیڑہ تباہ کرنے کا حامل بلاسٹک میزائل کی تیاری کیلئے ابھی کئی سال درکار ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن پوسٹ