نئی دہلی (آن لائن+ جی این آئی) بھارت کو خلائی پروگرام میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا تجربہ پھر ناکام ہو گیا اس منصوبے پر تین سو کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے آئی ایس آر او کی جانب سے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجنے کا تجربہ کیا گیا تاہم چھوڑے جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی سیٹلائٹ جی سیٹ پانچ پی سیارہ گر کر تباہ ہوگیا سیارے کا وزن دو ہزار کلو گرام سے زیادہ تھا۔ اس پر تین سو کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔اس سیارہ سے میڈیسن، ٹیلی ایجوکیشن اور براڈ کاسٹنگ کے شعبوں میں مدد لی جانی تھی۔
بھارتی سیارہ
بھارتی سیارہ