کراچی (مانیٹرنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت چل رہی ہے لیکن ملک نہیں چل رہا۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک و خطے کی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قائداعظم کی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے۔ حکومت کے معاملات بہت خراب چل رہے ہیں۔ کئی ادارے بدعنوانی کا شکار ہیں، مستقبل قریب میں نارکوٹکس کے خام مال کا سکینڈل بھی سامنے آنے والا ہے۔ عوام بند گلی میں داخل ہو چکے، لوگ باہر نکلیں گے تب ہی نجات ملے گی۔ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت سے حصہ لیا ہوا ہے۔
شیخ رشید
شیخ رشید