بھارتی ریاست اُتر پردیش میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔
ریاست اُتر پردیش کے شہربدایوں کے پولیس کمشنر کےمطابق ایک چھوٹے ٹرک میں سوار پچاس کے قریب دیہاتی اپنے رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک بس اُن سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چونتیس افراد موقع پرہلاک ہوگئے جب کہ ایک زخمی نے ہسپتال جا کردم توڑا۔ تیس زخمیوں میں سے بارہ کی حالت تشویشناک ہے۔