وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات سے نکلنے کے لئے انہوں نے اپنی خود نوشت شائع کرانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لئے پندرہ لاکھ ڈالرز کے معاہدے کئے ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق خفیہ مراسلوں کی اشاعت کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی نے مشہور امریکی اور برطانوی پبلشرز کے علاوہ کئی دیگر اداروں کے ساتھ اپنی خودنوشت کےلیے معاہدے کئے ہیں۔ اسانج کا کہنا ہے وہ ابھی اپنی خودنوشت نہیں لکھنا چاہتے تھے مگر اپنے خلاف مقدمے کے اخراجات پورے کرنے اور وکی لیکس کی اشاعت جاری رکھنے کے لیے ایسا کرنا پڑرہا ہے۔ جولین اسانج کے مطابق وہ قانونی کارروائیوں میں اب تک دو لاکھ پاؤنڈز خرچ کرچکے ہیں۔ وکی لیکس کی ویب سائٹ جاری رکھنے اور مقدمے کے اخراجات پورے کرنے کے لئے انہیں مزید رقم درکار ہے۔