امریکی صدر باراک اوباما نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ایک ظالمانہ کارروائی ہے جس سے انسانیت کی توہین ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے ایک مختصربیان میں کہا ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے خوراک تقسیم کرنے کے ایک مرکز کے باہر جمع بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا پاکستانی عوام اور پوری انسانیت کی برملا توہین کے مترداف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اِس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کےساتھ ہے اور حکومت پاکستان کی جانب سے اپنے عوام کی امن و سلامتی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ باراک اوباما امریکی ریاست ہوائی میں اہلِ خانہ کے ہمراہ کرسمس اورسال نوکی چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
اُدھر برطانیہ نے بھی اِس خود کُش حملے کی مذمت کی ہے۔ جونیئر وزیر خارجہ السٹیئر برٹ نے وزارتِ خارجہ سے جاری کئے گئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ معصوم پناہ گزینوں کے خلاف یہ ہولناک حملہ بڑی بے رحمی کا مظاہرہ ہے۔