ولنگٹن (این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئٹنی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)اتوار کوہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہے ٹونٹی 20اور ونڈے سیریز میں نتائج مختلف ہونگے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان روس ٹیلر نے کہا ہے کہ پا کستان کیخلاف نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں جائیں گے ¾۔ قومی ٹیم دورے کے دوران 3ٹی ٹوئنٹی، دو ٹیسٹ اور 6ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی ۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیوی کپتان ڈینئیل ویٹوری شرکت نہیں کریں گے، ٹیم کی قیادت کے فرائض روس ٹیلر انجام دیں گے۔ڈینئیل ویٹوری، جیتن پٹیل اور بی جے واٹلنگ کی جگہ 3 نئے کھلاڑی ڈین برانلی، ایڈم میلنے اور لیوک ووڈکوک کو شامل کیا گیا ہے، ڈینئیل ویٹوری انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کے فرائض روس ٹیلر نبھائیں گے، البتہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کےلئے 13 رکنی سکواڈ کی کپتانی ڈینئیل ویٹوری کریں گے، 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 7 جنوری سے ہوگی جس میں ویٹوری اور روس ٹیلر کے ساتھ ساتھ برینٹ آرنیل، جیمز فرینکلن، مارٹن گپٹل، کرس مارٹن، برینڈن مکلم، اینڈی مک کے، ٹم میکنٹوش، جیسی رائیڈر، ٹم ساتھی، کین ولئیمسن اور ریس ینگ شامل ہوں گے۔ وکٹ کیپر گیراتھ ہاپکنز کو ناقص کارکردگی پر ڈراپ کردیا گیا ۔جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹور میچ مین آکلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہو ٹونٹی 20اور ونڈے سیریز میں نتائج مختلف ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ٹورمیچ میں بلے باز شاندار کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تاہم ٹونٹی 20اور ونڈے سیریز میں پہلے والی غلطیوں کو دہرانا ٹیم کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان روس ٹیلر نے کہا کہ پا کستان کیخلاف وہ نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں جائیں گے ¾راب فارم سے پریشان ضرور ہوں مگر پاکستان کیخلاف فارم میں واپس آنے کے خواہشمند بھی ہوں۔ ڈینیل ویٹوری کی غیر موجودگی میں میزبان ٹیم کی قیادت کرنیوالے روس ٹیلر نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے حالیہ دورے کو پس پشت ڈال کر نئے سرے سے میدان میں اتریں گے۔ بھارت میں انہوں نے اس بیٹنگ کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی ان سے توقع تھی، مگر پاکستان کیخلاف وہ نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38