لاہور (سیف اللہ سپرا) سال 2010ءکے دوران بہت سے فنکار اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور متعدد فنکار شدید بیمار ہوئے۔ دنیا سے رخصت ہونے والے فنکاروں میں فلمسٹار چکوری، سلونی، اداکارہ زاہد سلیم، شرجیل انجم، بلال خان، میک اپ آرٹسٹ منا، پاکستان کی پہلی خاتون میوزک ڈائریکٹر شمیم نازلی، فلم رائٹر سعید ساحلی، فلم رائٹر اور فلم پروڈیوسر حفیظ احمد شامل ہیں۔ اس سال فلمسٹار حبیب کو برین ہیمرج ہوا کئی دن ہسپتال میں زیرعلاج رہے وہ ٹھیک ہیں اور گھر پر ہیں۔ گلوکارہ عابدہ پروین کو دل کا شدید دورہ پڑا۔ چند دن ہسپتال میں زیرعلاج رہیں اب وہ ریسٹ ہاﺅس میں شفٹ ہو چکی ہیں اور کافی بہتر ہیں۔ اداکارہ وہدایتکارہ شمیم آراءکو تقریباً دو ماہ قبل برین ہیمرج ہوا۔ وہ ابھی تک ڈیفنس کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اس سال فلم ڈائریکٹر پرویز کلیم کے دل کا بائی پاس آپریشن ہوا۔ اداکارہ ببوبرال شدید بیمار رہے وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ مہدی حسن بھی اس سال کئی دفعہ بیمار ہوئے اور ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔ افضال احمد اور ہمایوں قریشی جنہیں کئی سال پہلے برین ہیمرج ہوا اس سے وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024