نیویارک (ایجنسیاں+ نمائندہ خصوصی) امریکہ میں مسافر طیارے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی\\\' ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مسافر طیارہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے امریکی ریاست مشی گن کے صنعتی شہر ڈیٹروئٹ آرہا تھا کہ اس میں سوار ایک دہشت گرد نے اپنے پاس موجود دھماکہ خیز مواد کو آگ لگانے کی کوشش کی جس سے وہ خود جھلس گیا۔ آگ لگنے کی آواز سے مسافروں مےں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر کچھ مسافروں نے ملزم کو دبوچ کر حکام کے حوالے کردیا۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمسٹرڈیم سے ڈیٹروئٹ پہنچنے والے طیارے ڈیلٹا 253 کو ایک مسافر عبدالفاروق عبدالمطلب نے تباہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس کے پاس موجود دھماکہ خیز مواد پھٹ نہیں سکا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ طیارے میں 278 مسافر سوار تھے جن کو بحفاظت ڈیٹرائٹ میٹرو پولیٹن ائرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ زیر تفتیش شخص نے القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد یمن میں حاصل کیا اور وہیں سے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ مسافر نے دہشت گرد حملہ کرنے کی کوشش کیوں کی اور اس کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024