کراچی (جی این آئی) طرابلس کے قریب ڈوبنے والے ڈیمی آف ٹونامی ہاز میں سوار 22 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق طرابلس کے قریب ڈوبنے والے جہاز میں سوار 22 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا تھا جو وطن واپس پہنچ گئے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ وطن و اپس پہنچنے والے ان پاکستانیوں نے وطن آمد پر خدا کا شکر ادا کیا جبکہ ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈیمی آف ٹونامی جہاز کو طرابلس کے ساحل کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جہاز پر سوارر 83 افراد میں سے 49 پاکستانی تھے جس میں سے 13 پاکستانی ڈوب کر جاںبحق ہوئے‘ 8 افراد کی میتیں بیروت میں جبکہ 5 کی شام میں ہیں‘ قانونی کارروائی کے بعد پاکستان لائی جا رہی ہیں۔
پاکستان پہنچ گئے
پاکستان پہنچ گئے