ملتان+ کراچی (وقائع نگار خصوصی+ نیٹ نیوز) سوائن فلو کی وبا پھیلنے کے باعث گزشتہ روز ملتان میں رحیم یار خان کی رہائشی دوسری خاتون جبکہ کراچی میں دو افراد دم توڑ گئے۔ اسی طرح اس خطرناک مرض کے باعث کراچی میں 5، لاہور میں دو اور ملتان میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں رحیم یار خان سے سوائن فلو کے مشتبہ 8 مریضوں کو چند روز قبل منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک خاتون جمعرات کو جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ 23 سالہ شازیہ جو وارڈ نمبر 27 میں داخل تھی وہ بھی جمعہ کو جانبر نہ ہو سکی۔ سوائن فلو سے دو اموات کے بعد نشتر ہسپتال انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے اور اس نے تمام مریضوں کو وارڈ نمبر 27 میں بنائے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے اور انکے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے جبکہ محکمہ صحت سے سوائن فلو کے علاج کیلئے 2 ہزار کیپسول بھی منگوا لئے گئے ہیں۔ نشتر ہسپتال میں داخل سوائن فلو کے مشتبہ مریض محمد واجد کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔ ادھر کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج سوائن فلو کے دو مریض نارتھ ناظم آباد کا 70 سالہ بزرگ اور مواچھ گوٹھ کا ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ کراچی میں اب تک 55 افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ایک اور شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ 5 دیگر مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024