اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی وساطت سے تھائی لینڈ کی مس نوتچرن سکونگ ڈومینن کی خدمات خواتین کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے حاصل کر لی ہیں۔ تھائی لینڈ کوچ 26 دسمبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ویمن کھلاڑیوں کیلئے تھائی لینڈ کی تجربہ کار کوچ آنے سے فروری 2010 ءمیں بنگلہ دیش میں ہونے والی سا¶تھ ایشیئن گیمز کی تیاری کیلئے پاکستان کی وویمن تائیکوانڈو ٹیم کو بڑی مدد ملے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر افتخار تبسم اور سیکرٹری فیڈریشن کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے ویمن فارمن کوچ کی دستیابی کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی کی ذاتی دلچسپی کو بالخصوص سراہا۔ تھائی لینڈ کوچ نوتچرن سکونگ بے شمار بین الاقوامی میڈلز جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ 2004 ءکے ایتھنز اولمپکس میں انہوں نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ایتھنز اولمپکس ہی میں ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والی تھائی لینڈ کی ٹیم ممبر تھیں۔ 20 ویں، 21 ویں اور 22 ویں سی گیمز میں لگاتار تین سال گولڈ میڈل جیتے۔ 1997 ءمیں ہانگ کانگ اور 2003 ءمیں جرمنی میں منعقدہ ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں انہوں نے برونز میڈلز حاصل کئے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیئن گیمز میں انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا۔ وہ یو ایس اوپن تائیکوانڈو میں بھی سلور میڈل حاصل کر چکی ہیں۔ قومی اور انٹر نیشنل یوتھ مقابلوں میں بھی انہیں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024