تہران (اے پی پی) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے موجودہ عالمی بحرانوں کی بڑی وجہ اﷲ تعالیٰ کے احکامات سے رو گردانی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج پیغمبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پر ہوتے تو وہ دنیا کی جارح قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے۔ جمعرات کے روز کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ اقتصادی، سیاسی، معاشرتی اور اخلاقی بحران اس لئے آتے ہیں کیونکہ اﷲ اور پیغمبروں کی تعلیمات کو بھلا دیا گیا ہے بلکہ بعض لیڈر تو اﷲ کو بھی بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج حضرت عیسیٰ زمین پر ہوتے تو وہ یقیناً جارح قوتوں کے مخالف لوگوں کے ساتھ ہوتے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ آج تمام قوموں کی مشترکہ خواہش بنیادی تبدیلی لانا ہے اور اس تبدیلی کی بنیادی شرط مقاصد، ارادوں اور سمتوں میں تبدیلی لانا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024