ویٹی کن سٹی (اے ایف پی) پوپ بینڈکٹ نے گذشتہ روز اپنے کرسمس پیغام میں کہا ہے کہ عالمی اقتصادی بحران خودغرضی اور لالچ کے باعث آیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امید کا جذبہ لے کر جینا سیکھے۔ بینڈکٹ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد اور نفرت کو ختم کیا جائے۔ بینڈکٹ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد اور نفرت کی لہر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پوپ کا کہنا تھا کہ بے گھر بچوں کو تشدد کا ہتھیار بننے سے بچایا جائے۔ تقریب کے آخر میں پوپ نے دعا کرائی۔ اس موقع پر مذہبی گیت بھی گائے گئے۔ بیت الالحم میں بھی کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024