حیدرآباد (عثمان اجمیری) پاکستان کی افواج ہندوستان کے حملہ کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ 5‘ 6 منٹ میں دہلی اور ممبئی کو ختم کر سکتی ہے۔ قائداعظمؒ کے فرمان کے مطابق جمہوریت مضبوط ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا‘ اس پروسیس سے ہی ملک کو بچایا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ تباہی کے سوا کچھ نہیں اور یہ بات دونوں ملک اچھی طرح جانتے ہیں‘ جنگ کے امکانات نہیں ہیں‘ بھارت اپنے رویہ کو درست کرے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے مقامی ہوٹل میں قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو کہا ہے کہ وہ شواہد پیش کرے‘ اس پر کارروائی کی جائے گی لیکن بھارت نے ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد نہیں دئیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ضرور ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی سست ہے لیکن اس کو ناکام نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کا ابھی وقت نہیں آیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024