لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگی دھڑوں کا ایک مسلم لیگ میں تبدیل دیکھنا ہر مسلم لیگی کی خواہش ہے‘ مسلم لیگ جب بھی اکٹھی ہوگی لاہور سے ہوگی۔ ان خیالات کا (ق) لیگ کے رہنماؤں نے کیا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر مسلم لیگ ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنمائوں نے مزید کہا کہ قائداعظمؒ کے پاکستان کو مضبوط بنانا ضروری ہے‘ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پیدائشی تعصب ہے‘ بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے حکومت کسی قسم کی کمزوری نہ دکھائے۔ تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ لاہور کے صدر میاں محمد منیر نے کی۔ علامہ اقبال فورم کے مرکزی صدر آزاد بن حیدر‘ سینئر نائب صدر میاں عبدالستار، شاہانہ فاروقی اور رانا ریاض نے خطاب کیا۔ ولادت قائدؒ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔ میاں منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدؒ کے پاکستان کی مضبوطی کے لیے قائدؒ کی مسلم لیگ کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ تقریب میں حاجی محمد حنیف، حاجی میاں شہباز احمد، شیخ عمر حیات، ایم پی اے عائشہ جاوید، خواجہ طاہرضیائ، میاںطاہر صدیق، ڈاکٹر سامیہ امجد، حاجی امداد حسین، شعیب صدیقی، شازیہ چاند، لبنیٰ طارق، کلچرل ونگ کے حبیب اللہ، کنول نسیم، رضیہ سلطانہ، نجمہ زاہد، تبسم ناز، یوتھ ونگ کے بلال شیرازی، میاں اظہر، رانا ارشد، سید انعام گیلانی، صائمہ گل سمیت کثیر تعداد میں عہدیدار کارکنوں نے شرکت کی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024