اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں آلو کی پیداوار میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ ٹن اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2007-08ء کے دوران ملک میں آلو کی پیداوار 2919 ٹن رہی جبکہ 2006-07ء میں یہ پیداوار 2581 ٹن تھی۔ وزارت خوراک و زراعت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ودران پنجاب میں آلو کی پیداوار دو ہزار 766 ٹن رہی جبکہ 2006-07ء میں یہ پیداوار 2407 ٹن تھی۔ سرحد میں یہ پیداوار گزشتہ مالی سال کے دوران 118 ٹن رہی جبکہ سندھ میں اڑھائی ٹن اور بلوچستان میں 31 ٹن رہی۔ سرحد اور بلوچستان میں یہ پیداوار اور مالی سال 2006-07ء کے مقابلہ میں کم رہی سرحد میں اس دوران پیداوار 129 جبکہ بلوچستان میں 41 ٹن تھی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024