اسلام آباد (ریڈیو مانیٹرنگ) کراچی سٹاک ایکسچینج بورڈ نے ممبروں کو نادہندگی سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شیئرز 24 دسمبر کی قیمت سے ساڑھے 12 فیصد کم پر خریدے جائیں گے جن ممبروں کے کارڈ معطل ہیں ان کے حصص سی ایف ایس فنانسرز خریدیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال 3 ارب 90 کروڑ روپے کے شیئرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کے ای ایس بورڈ کے اس فیصلے کی سی ایف ایس مارکیٹ کیلئے قائم خصوصی کمیٹی نے منظوری دیدی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024