لاہور (لیڈی رپورٹر+ آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا روایتی تہوار جوش و خروش سے منایا‘ عبادت گاہوں اور چرچوں میں چراغاں‘ گھروں میں کرسمس ٹری اور چرنی کا اہتمام کیا گیا جبکہ سانتا کلاز نے لوگوں کو امن و عبادت اور باہمی اخوت و بھائی چارے کا پیغام دیا‘ عبادت گاہوں میں مذہبی رواداری اور ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت میں کرسمس کے موقع پر پارکوں‘ تفریح گاہوں اور چڑیا گھر میں مسیحی برادری کا رش رہا۔ لوگوں نے کینٹین میں فروخت ہونے والی اشیاء کی کوالٹی کو غیرمعیاری قرار دیا۔خصوصی رپورٹر کے مطابق مذہبی تقریبات کا سلسلہ 26 اور 27 دسمبر کو بھی جاری رہے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024