شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ محمد طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ قوم وطن کی آن پر کٹ مرے گی ہم پاکستان کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دینگے لیکن وطن پر کسی غیر ملکی کو قدم نہیں رکھنے دینگے۔ یہ بات انہوں نے یہاں محلہ بستی بلوچاں میں بلوچ قبیلہ کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام بلوچ برادری کے رہنما شفقت بلوچ نے کیا تھا انہوں نے کہا کہ میرے والد اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتلوں کا مقدمہ پرویز مشرف کے خلاف چلایا جانا چاہئے۔ پنجاب میں رہنے والے بلوچ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تاکہ ان کے مسائل حل کروانے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی کے دروازے تمام لوگوں کیلئے کھلے ہیں اور ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر بلوچ برادری کے متعدد افراد نے جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024