گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کامونکے کے قریب موضع کلوت میں جواں سال خوبرو خاتون اور مرد کو قتل کرکے نعشیں ایک فیکٹری کے تہہ خانے میں دفن کردی گئیں۔ پولیس نے رات گئے کھدائی کرکے لاشیں برآمد کرلیںجو ایک ماہ پہلے دفن کی گئیں ۔ پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون فوزیہ بی بی موضع ایمن آباد اور مرد بشیر احمد کامونکے کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فوزیہ کا چال چلن درست نہ تھا اسے اس کا ساتھی بشیر احمد چوکیدار چودھری امجد بگی کے پاس لیکر کامونکے آیا جہاں کسی بات پر ان کا چوکیدار سے جھگڑا ہوگیا اور امجد بگی نے انہیں قتل کرکے اور لاشیں گھی مل کے تہہ خانے میں دفن کردیں۔ اس وقوعہ کے چند روز بعد اب کامونکے پولیس کو پکی اطلاع ملی تو پولیس کی بھاری نفری نے گھی مل کے تہہ خانے کی کھدائی کی تو نعشوں کی وجہ سے بدبو اور تعفن ہر طرف پھیل گیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر انہیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال کامونکے پہنچا دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024