محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں موسلادھار بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہور 75، گوجرانوالہ 31، سرگودھا 30، نارووال 21 اور راولپنڈی میں 4 ملی میٹر ہوئی، اسلام آباد 2 ، چکوال ،منگلا، سیالکوٹ 01، سیدو شریف 26، کالام 20، بگروٹ4 اور مظفر آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سےزیادہ گرمی تربت میں پڑی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔