اسلام آباد: نورمقدم کے والد شوکت مقدم نے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کی سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے اپنی بیٹی کے قتل کیس میں تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور اور پانچ ملازمین کی ضمانتوں کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ہائی پروفائل قتل کیس میں نامزد 6 ملزما ن ضمانت کی درخواستیں منظور کی تھیں تاہم سابق سفیر شوکت مقدم نے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔
اپنے تحریری فیصلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا کہنا تھاکہ نور مقدم کے قتل میں ابتدائی طور پر تھراپی ورکس کے مالک کے ساتھ ملازمین کا بھی کوئی کردار نہیں تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سابق سفیرکی بیٹی کے قتل کے وقت تھراپی ورکس کے مالک اور ملازم موجود نہیں تھے۔مزید یہ کہ جرم کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ اس کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے ایک ملازم امجد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ لہٰذا یہ فرض نہیں کیا جا سکتا کہ تھراپی ورکس ٹیم ثبوتوں کو مٹانے کے لیے کرائم سین میں گئی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38