اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 40 ہزار 411 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 25 ہزار 320 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 85 مزید شہری انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار466 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار249 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 85 ہزار 258 کیسز اور 11 ہزار 666اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 25 ہزار 570 افراد متاثر اور 6ہزار642 جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 58 ہزار964 افراد متاثر اور 4ہزار 859جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 14 کیسز اور 338اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 97ہزار542 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 856انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 769 افراد متاثر جبکہ 171جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 294 کیسز اور 688اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 413مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 22 ہزار847 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 244ہوگئی۔