اووسیز ورکرز سعودیہ کی منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہ لگنے سے پریشان
سکندرآباد ( نامہ نگار) روزگار کے لئے بیرون ملک جانیوالے نوجوان سعودی عرب کی منظور شدہ کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہ لگنے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کرونا ویکسی نیشن سنٹرز پر موجود ہیلتھ کا عملہ اوورسیز ورکرز کو یہ کہ کر واپس بھیج رہا ہے کہ ابھی بوسٹر ڈوز کے احکامات نہیں ملے۔ ملک بھر کے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہزاروں نوجوانوں نے چائنہ کی سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگوائی ہوئی ہے جبکہ سعودی عرب ان ویکسین کو قبول نہیں کر رہا۔ سعودی عرب نے اپنے سرکلر میں کہا ہے کہ آسٹرا زینیکا ،فائزر، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین میں سے کسی بھی ایک ویکسین کی دو ڈوز لگوانے والے ہی مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اوورسیز ورکرز نے تمام ویکسی نیشن سنٹرز پر موڈرینا، فائزر، آسٹرا زینیکا کی بوسٹر ڈوز لگوانے کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔