بھارت دہشت گرد اور اقلیتوں کے لیئے غیر محفوظ ملک ، حنید لاکھانی
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بھارتی ریاست ہریانہ میںواقع بلال مسجد کو شہید کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور وہ لوگ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پیروکار ہیں اور ہریانہ کی سرکار کی ملی بھگت سے مسجد کو شہید کیا گیا تا کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا سکی اور ان کو اذیت دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوںکو کبھی جسمانی اور کبھی ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے،اس سے قبل بھارت میں بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا ۔