ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا

لاہور (کامرس رپورٹر)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہو کو 168 روپے 43 پیسے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 کا بکنے لگا۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 43 پیسے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں اگست کے دوران اب تک ڈالر 1 روپے 45 پیسے مہنگا ہو چکا ہے یورو کی قدر 2 پیسے بڑھ کر 198 روپے 98 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 1 روپے 26 پیسے بڑھ کر 221 روپے 53 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے دوبارہ 169 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی یورو 50 پیسے سستا ہو کر 199 روپے 50 پیسے کا ہو گیا جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 223 روپے ہو گئی۔