نصیر آباد کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے گوٹھ حمید کھوسہ میں دھماکہ ہوا جس کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے، پولیس اور ریسکیو ادارے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کےدھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، ممکنہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38