سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو سروس نے آزمائشی سفر شروع کر دیا ہے۔ ریاض ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریاض کے6 مختلف ٹریکس پر میٹرو ٹرین چلانے کے لیے تیاری مکمل ہے۔ ریاض ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹو یٹر اکاﺅنٹ پر فوٹیج میں میٹرو ٹرین کو دارالحکومت کے تیسرے ٹریک پر دوڑتے دیکھا یا گیا ہے ۔ فوٹیج میں میٹرو کا اندرونی منظر دکھانے کے ساتھ مسافروں کی رہنمائی کے لیے ریکارڈ کی گئی آواز بھی سنائی گئی ہے۔ میٹرو کے مختلف اسٹیشنوں پر پہنچنے اور دروازوں کے کھلنے اور بند ہونے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاض میں مدینہ منورہ، سعد بن عبدالرحمان اول روڈ کےساتھ نارنجی ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹریک40.7 کلو میٹر پر مشتمل ہے اس روٹ پر کل 32 سٹیشنز ہیں۔ 2019ءکے اختتام سے قبل میٹرو ریاض کے افتتاح کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ میٹرو پروجیکٹ ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ کے جامع منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ اس کے تحت میٹرو کے ساتھ بس سروس او راسکے اسٹیشن بھی قائم ہونگے۔ سعودی دارالحکومت میں رہنے اور آنےوالوں کو آمد ورفت میں بڑی سہولت ہوجائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024