بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور شہری حقوق سلب کر رہے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام 21 روز سے آزادی اور شہری حقوق سے محروم ہیں۔کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانیکاگاندھی واڈرا نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور عوام کو بنیادی حقوق دینے سے انکار کے مسئلے پر آواز اٹھاتی رہے گی۔