عراق: کرد دہشت گردوں سے جھڑپ میں 3 ترک فوجی جاں بحق
بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کے شمالی علاقے میں کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے تین فوجی جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی اے ایف کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی عراق میں ایک جھڑپ میں تین فوجی مارے گئے۔ترک فوج نے دو روز قبل ہی عراق میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے تیسرے مرحلے کا ا?غاز کردیا تھا جس کے بعد ہلاکتوں کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔