سوڈان پر عائد پابندیاں اٹھوانے کیلئے امریکہ سے مذاکرات کررہے ہیں: وزیراعظم
خرطوم (آن لائن) سوڈان کے نئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ نئی حکومت خرطوم پر عاید کی جانے والی عالمی پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔ زارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سوڈانی وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران درآمدات اور اور کرنسی کے استحکام کے لیے 8 ارب ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں حمدوک نے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران سوڈان کو غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں مقامی کرنسی کو مستحکم کرنے کے لیے ایک سے دو ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سوڈانی پائونڈ کی قیمت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کرنسی ریٹ کے تبادلے میں لچک کا طریقہ کار اپنائیں گے۔