ترک صدر طیب اردگان کل روس جائیں گے
انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کل سے روس کا دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ 27 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہوئی تھی۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس دورے کا مقصد شام کے شمالی حصوں میں جاری لڑائی کو روکنے کی کوشش ہو گا۔