سوشل میڈیا پر عرب دنیا کی بااثر خواتین کی تعداد میں اضافہ
بیروت (اے پی پی) عرب دنیا سے حال ہی میں ایسی خواتین شخصیات سامنیآئی ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔اثر رسوخ رکھنے والی ان شخصیات میں ایک ھدیٰ قطان بھی ہیں جو ’ھدیٰ بیوٹی‘ کی مالک ہے، وہ عراقی نثراد امریکی میک اپ آرٹسٹ اور کاروباری شخصیت ہیں۔کرن وازن بخازی کے سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں،آسیہ الفراج ایک کویتی فیشن بلاگر، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر ہیں، سوشل میڈیا پر وہ آسیہ اے ایف کے نام سے مشہور ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے 20 لاکھ فالورز ہیں۔