پولینڈ: پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیارے نے پولینڈ کے شہر ریڈم میں ہورہے انٹرنیشنل ائرشو میں شاندار فضائی کرتب دیکھا کر دھوم مچادی ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے شاندار مظاہرے کے دوران ائیر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف بھی موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے وہاں موجود پاک فضائیہ کے زمینی اور فضائی عملے سے ملاقات کی اور اس شو میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہااور کہا کہ پاک فضائیہ کی اس شو میں شمولیت دنیا میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگرکرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ایئرشومیں جے ایف 17 تھنڈرطیارے نے شاندار فلائی پاسٹ کیا،قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخر پاکستان جے ایف 17تھنڈرکے شاندار فضائی مظاہرے کو وہاں موجود شائقین نے بھی دل کھول کر داد دی۔ایئرشو میں ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائے جن میں مسل کلائمب،تھنڈر ٹرنز،سلو اسپیڈ پرفارمنس اور انورٹڈ فلائٹ شامل ہیں۔اس انٹرنیشنل ایئرشو میں فضائی مظاہرے کے علاوہ زمین پر موجود تمام ہتھیاروں سے لیس جے ایف 17تھنڈراور سپر مشاق طیارے بھی شائقین کی توجہ کا مرکزبنے رہے
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38