پیپلز پارٹی صدارتی امیدوار کےلئے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ، آصف علی زرداری کا اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار، مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن کے نام کو فائنل کرتے ہوئے باضابطہ طور پر مسلم لیگ کو آگاہ کر دیا ، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ٹیلی فون پر شہبازشریف کو پی پی پی قیادت کی رات کی ملاقات میں دیئے گئے جواب سے آگاہ کیا ، مولانافضل الرحمن نے میاں شہباز شریف کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن ہی ان کے فائنل امیدوار ہیں جبکہ آصف علی زرداری کا اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکارکر دیا ۔ گزشتہ روز اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں حکومت کے مقابلے میں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق ہوا تھا۔ تاہم اپوزیشن جماعتوں خصوصا مسلم لیگ ((ن)نے پی پی پی کے تجویز کردہ امیدوار اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ماضی کی تلخیوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا، ملک کو اعتزاز احسن جیسے چہرے کی ضرورت ہے، امید ہے مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں ہماری اس بات کو سمجھیں گی۔پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمجھدار ہے، انشااللہ تمام جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی، قوی امید ہے اپوزیشن میں اتحاد و اتفاق قائم رہے گا، ن لیگ کے رہنما بھی سمجھدار ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ان حالات میں کیا کرنا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ اپوزیشن ایسی سیاست کرے جس پر ماضی کا سایہ نہ پڑے، شہباز شریف سلجھے ہوئے اپوزیشن رہنما ہیں اور ان پر بڑی ذمہ داری ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024